چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںپنجگور مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا

پنجگور مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو اغواکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ بازار کے قریب مسلح افراد جو کہ ایک سرف گاڑی میں سوار تھے جھانزیب ولد اختر حسین کو اس وقت اغواء کرلیا گیا جب وہ اپنے چچا کے گھر سے نکل کر اپنے گاڑی سے جارہے تھے مسلح افراد نے اسکے گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائروں کو پنکچر کر دیا اور جھانزیب کو اغوا کر اپنے ساتھ لیے گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ اغوا ہونےوالے جھانزیب ولد اخترحسین کا بنیادی تعلق راہی نگور پنجگور سے ہے۔جبکہ تسپ میں اپنے چچا کے گھر آیا تھا یاد رہے اکثر سرف گاڑیوں میں سوار مسلح افراد اغوا کرنے والوں کا تعلق مسلح جتھے قابض ریاستی فورسز کے پشت پناہی میں چلنے والے سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ہیں۔ جو دن دھاڑے سرف گاڑیوں میں عام بے گناہ لوگوں کے اغواء کرنے میں ملوث ہے۔ اس واقعہ سے قبل بھی گزشتہ دن دو افراد کو بھی اغواء کرلیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز