زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کی رات کو قابض ایرانی پولیس نے زاہدان کے علاقے چمن کریم آباد میں بلوچ شہریوں کے گھروں پر پرائیویٹ اور فورسز گاڑیوں کے ذریعے چھاپہ 9 بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سے قابض ایرانی پولیس نے مختلف گھروں میں چھاپے مار کر نو بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے ان گرفتار بلوچ شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے بدھ کی رات کو 9 بجے کے قریب کریم آباد کے تھانہ 15 کی فورسز نے کریم آباد کے مکینوں کے گھروں پر کئی ذاتی اور فورسز گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا اور 9 بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس محلے میں بچے اور نوجوان اکٹھے ہوئے اس چھاپے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، جبکہ علاقہ مکینوں نے اس ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکل فورسز کے خلاف احتجاج کیا ۔