کوئٹہ (ہمگام نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقابلے میں دو مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔
دعوے کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں مقابلے میں دو مسلح افراد مارے گئے۔
تاہم انکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔
دعوے کے مطابق ان کی تحویل سے ایک عدد پسٹل، ایک عدد موٹر سائیکل اور تین عدد دستی بم برآمد کیے.
مارے جانے والے افراد کی لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال کوہٹہ منتقل کردی گئیں ہیں۔
مزکورہ واقعے سے بلوچ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ حسبِ روایات بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے مقابلے میں پہلے سے زیرِ حراست (لاپتہ) افراد کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے۔