زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں دو واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ کو مہگس میں مسلح افراد کے ہاتھوں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے والا بلوچ شہری دم توڑ گیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت ارسلان دہانی ولد عبدالواحد ساکن ھوت عمر گاؤں ضلع مہگس کے نام سے ہوئی۔ تاہم موصول تک حملہ آور کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 دوسری جانب کو زاہدان خاش محور پر جون آباد کے علاقے میں ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی الٹنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے، جبکہ ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

تاہم اطلاع موصول ہونےتک اس بلوچ سوختبر کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ بتایا جاتا ہے کہ وہ میرجاوہ شہر کا رہائشی ہے۔