خضدار/ تربت (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خضدارمیں تیز رفتار ٹریکٹر نے 14 سالہ بچے کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق خضدارسلطان آباد واپڈا آفس کے ایریا میں تیز رفتارٹریکٹر نے 14 سالہ بچے کو کچل ڈالا جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کے متعلق مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

جبکہ تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔لیویز زرائع کے مطابق نودز اور حیر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اعجاز ولد مراد محمد نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔لاش کو ناصر آباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے۔