کوئٹہ ( ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ سے مزید 73غیر قانونی افغان باشندے گرفتار ایک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق کے مطابق پیر کو کوئٹہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 73افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کوئٹہ سے 225غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق گرفتار افراد کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے پاک افغان سرحد باب دوستی چمن کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔