جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںخراسان: تربت حیدریہ جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی

خراسان: تربت حیدریہ جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی

خراسان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت حیدریہ کے جیل میں اتوار کو طلوع فجر کے وقت جیل میں منشیات سے متعلقہ الزامات کے تحت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت حیدریہ کے جیل میں 8 اکتوبر کو صبح کے وقت امام بخش گورگیج ولد زمان خان ساکن زاہدان کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی۔

  رپورٹ کے مطابق امام بخش کو چار سال قبل ایرانی فوج نے منشیات کے الزام میں تربت حیدریہ شہر کے قریب سے گرفتار کیا تھا اور اس شہر کی جیل میں منتقل کیا گیا تھا اور ایک سال بعد اسے عدالت کی ایک نشست میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ امام بخش کی پھانسی اہل خانہ کو بتائے بغیر عمل میں لائی گئی اور تربت حیدریہ جیل میں آخری ملاقات بھی نہیں کرایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز