یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںجبری گمشدگی کا شکار راشد حسین کے اہلخانے کا کوئٹہ میں سیمینار...

جبری گمشدگی کا شکار راشد حسین کے اہلخانے کا کوئٹہ میں سیمینار کے انعقاد کا اعلان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کا شکار راشد حسین بلوچ کے اہلخانہ نے اپنی جاری ویڈیو اعلامیہ میں کہا ہے کہ انکے بیٹے کو 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے گرفتار کیا گیا۔

انکے مطابق 22 جون کو میرے بیٹے کو وہاں سے پاکستانی اداروں کے حوالے کیا گیا جب کہ اسکی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی تاہم انہیں تاحال سے لاپتہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق راشد حسین کی جبری گمشدگی کے حوالے سے 15 اکتوبر کو پریس کلب کوئٹہ پر سہ پہر 2 بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سیمینار میں سیاسی رہنماؤں و کارکنان، وکلا برادری، صحافی برادری، انسانی حقوق کے رہنماؤں و کارکنان سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز