آواران (ہمگام نیوز) جھاؤ کے محلہ گل محمد سے پاکستانی فوسز کے اہلکاروں نے ایک بلوچ رہائشی کو اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے بقول جبری لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت کٹوک ولد گل محمد کے نام سے ہوئی جو کلاتک جھل کا رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مزکورہ شخص کو رات گئے تاریکی میں چھاپہ مارکر لاپتہ کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق مزکورہ شخص کو اس سے قبل بھی کئی بار جبری گمشدگی کا شکار بنا گیا ہے۔