سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںدزاپ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک طالب علم...

دزاپ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک طالب علم کی گرفتاری

دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو ایک بلوچ طالب علم کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے دزاپ کے خیام اسٹریٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) کے خیام اسٹریٹ سے قابض ایرانی فورسز نے 22 سالہ ایک بلوچ طالب علم عمران گورگیج ولد نور احمد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، عمران جو کہ کمپیوٹر سائنس کا طالب علم۔

 واضح رہے کہ عمران کو سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کی دوپہر زاہدان میں مسجد سے واپسی کے بعد گرفتار کیا تھا اور نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز