سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںتربت: سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

تربت: سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے کیساک میں زامیاد اور کار گاڑی میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی۔ پولیس کے مطابق کیساک میں ایم ایٹ شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مطاف ولد بشیر احمد سکنہ آواران جبکہ زخمیوں میں ایم یوسف ولد رحیم راؤ سکنہ کلات، فراز ولد فیض سکنہ قلات اور علی دوست ولد رحیم راؤ سکنہ آواران شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شخص لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز