چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںہوشاب: شادی کی تقریب میں جانے والی گاڈی کو حادثہ،3 افراد جاں...

ہوشاب: شادی کی تقریب میں جانے والی گاڈی کو حادثہ،3 افراد جاں بحق،7 زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے زمیاد گاڑی الٹنے سے 3، افراد جان بحق اور 7 زخمی ہوگئے، اطلاع کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت ہوشاب سے تربت آتے ہوئے ایک زمیاد گاڑی سامی پل پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں عورتیں اور بچے سوار تھیں جو ایک شادی میں شرکت کے لیے آرہے تھے، پولیس کے مطابق حادثہ میں 3افراد جان بحق ہوگئے ہیں جن کے نام رحیم ولد امیربخش،شاہ بخش ولدحاتم اوراورنورداد ولد وزیر بتائے جاتے ہیں۔

زخمیوں میں جلیل ولد اختر، رگام ولد جمعہ، شے نور ولد چارشمبے، عابد ولدحامد، سعید ولدچارشمبے اورشاہ جہان ولد حاتم شامل ہیں زخمیوں کو فوری طورپرتربت ہسپتال منتقل کیاگیا، جان بحق ہونے والے میٹرک اور انٹر کے طلباء بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز