سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںپنجگور میں فائرنگ سے عبداللہ شمبےزئی جاں بحق،دوسرا زخمی

پنجگور میں فائرنگ سے عبداللہ شمبےزئی جاں بحق،دوسرا زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) خدابادان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دیگر ایک کو زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ شمبےزئی ولد ایوب کے نام سے ہوئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک مزکورہ شخص کے قتل کے محرکات معلوم نا ہوسکے۔

جاں بحق عبداللہ شمبےزئی ولد ایوب کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ پنجگور میں انجمان تاجران کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز