زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سے چار بلوچ فرزند قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے جمعہ 13اکتوبر کو تین بلوچ نوجوانوں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ان تینوں بلوچ نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ یحی گورگیج ولد اسد اللہ سکنہ زاہدان، 18 سالہ سلمان محمدانی رند ولد عبدالشکور سکنہ زاہدان اور 17 سالہ “یحی محمدانی رند ولد عبدالستار سکنہ سیفید سنگ گاؤں زاہدان کے نام سے ہوئی۔
واضح رہے کہ ان تینوں بلوچ نوجوانوں کو 13 اکتوبر بروز جمعہ مسجد زاہدان سے واپسی پر سادہ لباس میں ملبوس انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، ان کی حالت کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے
اس کے علاوہ 30 ستمبر بروز ہفتہ زاہدان کے کریم آباد علاقے میں ایک شہری کو سادہ لباس میں ملبوس ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت زاہدان کے علاقے کریم آباد سے تعلق رکھنے والے “محمد تیرہ گل” ولد عبداللہ کے نام سے بتائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 30 ستمبر کو زاہدان میں خونی جمعہ کی برسی کے موقع پر محمد کو سادہ لباس میں ملبوس فورسز نے ان کے گھر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر کردیا تھا، اور اس کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث وہاں خبریں دیر سے موصول ہو رہی ہیں ۔