کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی زیرِ قبضہ بلوچستان کے دو مختلف شہروں سے دو معصوم بلوچ فرزندوں کو پاکستان کی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

گمشدگی کا پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو آواران میں پیش آیا ہے۔ بی این ایم کی انسانی حقوق کی ڈیپارٹمنٹ پانک کے بقول لاپتہ ہونے نوجوان کی شناخت عادل ولد نواب کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا جبری گمشدگی کا دوسرا واقعہ آج حب چوکی میں پیش آیا ہے جہاں کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے دازن سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جہانزیب ولد امام جان کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے لاپتہ کردیا۔