سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںسانحہ بارکھان قاتل کیس; ڈسٹرکٹ چیئرمین گرفتار،رؤف شاہ اشتہاری ملزم قرار

سانحہ بارکھان قاتل کیس; ڈسٹرکٹ چیئرمین گرفتار،رؤف شاہ اشتہاری ملزم قرار

کوہلو (ہمگام نیوز) سانحہ بارکھان قاتل کیس میں ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے ڈسٹرکٹ چیئرمین بارکھان غفور کھیتران کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سردار عبدالرحمن کے بیٹے راؤف شاہ کھیتران کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا گیا ہے۔ دوسری طرف سردار عبدالرحمن کھیتران بھی ملک سے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل بارکھان میں ایک کنویں سے تین لاشیں برآمد ہوئی جس کی شناخت امیرہ بی بی اور خان محمد مری کے دو بیٹوں سے ہوئیں، امیرہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا، جو سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

جبکہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل سے بازیاب خان محمد مری کے دیگر بچوں کے میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز