حب (ہمگام نیوز) حب شہر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق نعش اسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ شب حب شہر کے علاقہ اکرام کالونی گلشن لسبیلہ ڈائنو کالونی سے متصل علاقے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھے 20سالہ نوجوان ریحان مگسی پر گلی میں داخل ہونیوالے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی وجوہات کو جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ: مانیٹرنگ ڈیسک