کوئٹہ (ہمگام نیوز) نواحی علاقے نیو کاہان سے قابض پاکستانی فوج کے بدنام زمانہ ادارے “سی ٹی ڈی” نے ایک بلوچ فرزدند کو اغواء کرکے اپنے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے بوجوان کی شناخت علی گل ولد حبیت خان کے نام سے ہوئی ہے جسے آج الصبح 4 بجے گھروں پر حملہ کرکے لاپتہ کیا گیا۔

واضع رہے کہ پاکستانی انٹیلیجنس نے بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کے نام پر ماضی میں بھی بلوچ نوجوانوں کو جبراً لاپتہ کرنے کے بعد جعلی مقابلوں میں انکی مسخ شدہ پھینکی ہیں جسے مقابلوں کا نام دیا گیا تاہم مزکورہ نوجوان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔