ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) پاکستانی کی جانب کی جانے والے بیلسٹک میزائل “ابابیل” کے تجربے کے بعد میزائل کے فیوز کا ملبہ پھلاوغ کے علاقے شم کہر میں آ گرا۔
مقامی لوگوں کے مطابق میزائل فیوز آبادیوں کے قریب آکر گرا ہے جس سے مسلسل زہریلا دھوا نکل رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
واضع رہے کہ مزکورہ میزائل کے تجربے کیلئے بلوچستان کے تاریخی حصے ڈیرہ جات میں ایک مقام کا چھناؤ کیا گیا تھا جہاں بلوچ آبادیوں کو کئی دنوں سے محسور رکھا گیا۔
پھلاوغ سے مقامی ذرائع کے مطابق میزائل فیوز کا ملبہ تاحال اپنی جگہ پڑا ہے انتظامیہ اور فوج کی جانب سے کوئی خاطر خواہ بندو بست نظر نہیں آ رہا ہے۔