زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات 19 اکتوبر کو فجر کے وقت گالیکشن کے شہر گنبد کاووس جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 56 سالہ محمد علی وحیدی دھمردہ ولد حاجی کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ بنیادی طور پر میں بلوچستان سے تھا اور ایرانی صوبہ گلسان کے شہر کلالہ کا رہائشی تھا ۔
حالوش نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد علی کو 2018 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
18 اکتوبر بروز بدھ اسے گنبد کاووس جیل کے جنرل وارڈ سے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا اور صبح اس جیل میں اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ محمد علی وحید فزیکل ایجوکیشن میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ریٹائرڈ ماہر تعلیم تھے اور اس شعبہ میں 27 سال کا تجربہ رکھتے تھے ۔