زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں قابض ایرانی فورسز نے 6 بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو نیمروز شہر میں سفید آبہ چوکی سے تین بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی آرمی نے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ان تینوں بلوچ شہریوں کی شناخت ناصر براہوئی، حامد براہوئی اور احمد ( براہوئی کے نام سے ہوئی ہے، ان تینوں کا تعلق نیمروز شہر کے گاؤں سیفد آبہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق تینوں افراد تعمیراتی مزدور ہیں جو کام کی تلاش کے لیے زاہدان جا رہے تھے کہ سفید آبہ چوکی کے اہلکاروں نے انہیں بلا وجہ گرفتار کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ان نوجوانوں کے اہل خانہ کی ایرانی اداروں سے فالو کے باوجود ان کی حالت اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔
رپورٹ کے پیر 16 اکتوبر کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دلگان شہر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دلگان میں قابض ایرانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار محمد ولد گمی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جو کہ شادی شدہ اور ایک بچے کا والد ہے جو ایرانشہر دلگان میں رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی شام کو سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی فورسز نے محمد کے گھر پر چھاپہ مارا، اسے گرفتار کیا اور اس کی بیوی کے زیورات سمیت اس کی گاڑی بھی لے گئے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس بلوچ شہری پر عائد الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس کے علاوہ بدھ 18 اکتوبر کی شام کو زاہدان کے مکی دارالعلوم کے طالب کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے زاہدان کے خیام گلی سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق زاہدان میں مکی دارالعلوم کے طالب علم 22 سالہ الیاس حاتمی نژاد ولد شفیع محمد ساکن سرباز کو قابض ایرانی انٹیلیجنس نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ الیاس کو بدھ کی شام خیام زاہدان کے خیام گلی اور مکی دارالعلوم کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے جانے تک اس بلوچ شہری پر عائد الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید رپورٹ کے بدھ 18 اکتوبر کو ایرانشہر میں ایک بلوچ شہری اور عین العلوم مدرسہ کے ایک طالب علم کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ طالب علم شہری کی شناخت 24سالہ عبداللہ جنزرانی ولد آخر داد بتائی گئی ہے جو کہ ایرانشہر کے گاوں نائگون کا رہنے والا ہے۔
بدھ کی شام عبداللہ کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایران شہر روڈ پولیس اسٹیشن کے قریب گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
تاہم رپورٹ موصول ہوجانے تک اس بلوچ شہری پر عائد الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔