شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںکوئٹہ کے دو مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ کے دو مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ 2افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے جناح ٹاؤن میں واقع گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد احمد اور شکیل جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرد یا گیامزید کاروائی جا ری ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر سر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں اسرار نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز