کوئٹہ (ہمگام نیوز) ضلع موسیٰ خیل میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق 6زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے قریب راژہ شم میں ڈائیو بس اور ویگن کے درمیان اورر سپیڈنگ کے باعث ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ہے۔

کوئٹہ نیشنل ہائی وے بی آر سی کالج ژوب کے قریب ژوب سے کوئٹہ جانے والے سواری بس اور ٹوڈی گاڑی کے درمیان خوفناک ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نیتجے میں ایک شخص رفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیے اور گل زادہ نامی شخص شدید زخمی ہے ریسکیوٹیم نے زخمی اور جاں بحق شخص کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔