یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںدشت سے فوسز نے دو سگے بھائیوں کو جبراً لاپتہ کردیا: اہلخانہ

دشت سے فوسز نے دو سگے بھائیوں کو جبراً لاپتہ کردیا: اہلخانہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی ظفر علی اور امداد علی ولد رحم علی 5 اکتوبر سے مستونگ کے علاقے دشت سے لاپتہ ہوئے ہیں۔ ظفر علی اور امداد علی کے باحفاظت بازیابی کے لئے ہماری ہم آواز بنیں، لواحقین کی فریاد۔

ظفر علی، امداد علی ولد رحم علی سکنہِ ڈیرہ مراد جمالی کے لواحقین کے کہا ہے کہ انکے بچوں کو دشت ضلع مستونگ میں اپنے گھر کا گزارہ کرنے کے لئے میڈیکل اسٹورز چلاتے ہیں۔

انکے مطابق 5 اکتوبر کے دن 2 بجے فورسز نے دو گاڑیوں کے ساتھ میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیکر نا معلوم جگہ پر منتقل کیا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں مزید بتایا کہ ہم انسانی حقوق کے کارندوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور وکلاء برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گھر کے کفیلوں کو بازیاب کروانے میں ہماری آواز بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز