سبی (ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے سبی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

خبر کے مطابق سبی کے گاؤں تلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکاربسم اللہ ولد محمد رمضان سیلاچی کو قتل کر دیا ۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کےبعد لاش کو ورثہ کےحوالے کیا گیا ۔