کوئٹہ( ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے بلوچ وائس فار جسٹس نے گیشکوری ٹاؤن کوئٹہ سے 3 فروری 2023 کو لاپتہ کئے گئے رحیم زہری کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں رحیم زہری کی باحفاظت بازیابی کے آواز اٹھائیں، رحیم زہری کو ان کی اہلیہ، بوڑھی والدہ اور معصوم بچوں کے ساتھ گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔
بعد ازاں ان کی اہلیہ کو 11 دن لاپتہ رکھنے کے بعد رہا کیا گیا، والدہ اور بچے بازیاب ہوگئے۔ لیکن رحیم زہری تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ان کے ایک کزن تابش بلوچ اور لیاقت زہری کو 9 جون 2021 کو علی ہسپتال خضدار سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا، لیاقت اپریل 2023 میں بازیاب ہوگئے۔ لیکن ان کے ساتھ جبری لاپتہ کئے گئے ان کے چچا زادہ بھائی تابش زہری کو 17 اکتوبر 2022 کو خاران میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رحیم زہری سمیت دیگر جبری لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں رحیم زہری سمیت دیگر لاپتہ افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنانے اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لئے کردار ادا کریں۔