بیرجند (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 26 اکتوبر بروز جمعرات کو فجر کے وقت بیرجند جیل میں چار بلوچ قیدیوں سمیت پانچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیرجند کی جیل میں چار بلوچ قیدیوں سمیت پانچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ ان قیدیوں کی شناخت 30 سالہ

 عبد البصیر ریگی محمدانی ولد عبداللہ ساکن درگیان زاہدان ، 55 سالہ محمد نبی لجاہی ولد کجیر ساکن شیرآباد زاہدان( محمد نبی خدانور لجاہی کے ماموں تھے) ، احمد میرشاہ اور رضا شہرکی ساکن دونوں زابل کے رہائشی تھے اور ایک اور قیدی امید جوینی ساکن تربت جام کے نام شامل ہیں ۔ ان تمام قیدیوں پر منشیات کے جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق عبدالبصیر کو 2018 میں بیرجند سے گرفتار کیا گیا تھا اور تقریباً دو سال بعد اس شہر کی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

 محمد نبی جو صنوبر کا بھائی تھا ( خدانور لجاہی کی والدہ) کو 2019 میں سہل آباد گاؤں کی چوکی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بیرجند کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔