زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 31 اکتوبر کو صبح سویرے قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اور زاہدان نیچرل ریوسوسز پراسیکیوٹر کے اہلکاروں کی دسیوں گاڑیوں نے ساتھ مل کر زاہدان شہر کے چشمہ زیارت میں واقع “پبی” اور “ابراہیم آباد” کے دیہاتوں پر حملے کرکے لوڈرز کا استعمال کرتے ہوئے ان دونوں دیہاتوں کے بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ان فورسز اور زاہدان کے پراسیکیوٹر کے سربراہ مہدی شمس آبادی نے بغیر پیشگی انتباہ کے ان دیہاتوں پر حملہ کرکے بلوچ شہریوں کے درجنوں رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا اور قریبی دیہات میں جا کر ان مکانات کو بھی تباہ کر دیا جو زیر تعمیر تھے ۔

 کہا جاتا ہے کہ IRGC نے مکانات کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا، قطع نظر اس کے کہ مکانات خالی ہیں یا نہیں۔ یہاں تک کہ ان دونوں دیہات کے لوگوں کے جانور جو کہ اصطبل کے اندر رکھے ہوئے تھے ملبے کے نیچے دب گئے اور لوگوں کو جانوروں کو وہاں سے نکالنے کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ بلوچ عوام کی گھریلو جانور بھی ان مکانات کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

 اس کے علاوہ قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے زاہدان نیچر ریوسوسز پراسیکیوٹر کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر منزل آب گاؤں گئے اور عوام سے کہا کہ اس گاؤں کے مکانات کو بھی گرا دیا جائے گا ۔