تربت(ہمگام نیوز ) کیچ کے مرکزی شہر تربت ڈکی بازار سے رات گئے قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر شاہد ولد دلپل نامی نوجوان کو غیر قانونی بلوچ چادرچاردیواری کو پاوں تلے روند کر لاپتہ کردیا ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ فورسز نے اس موقع پر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر نوجوان کو تشدد کرکے لے گیے جس کے بعد انھیں معلوم نہیں ہے کہ انھیں کہاں اذیت خانہ میں ڈال دیا گیاہے ۔
انھوں نے سیاسی سماجی حلقوں نے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے تاکہ نوجوان کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوسکے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے تربت میں لوگوں کی جبری گمشدگی کے واقعات میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس دوران متعدد افراد کے جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب تربت اور شال سمیت دیگر علاقوں میں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔