گوادر (ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کنٹانی میں کوسٹ گارڈ کا مزدوروں پر تشددو بے دریغ لاٹھی چارج،ایرانی تیل و اشیائے خورد نوش کے کاروباری اسپیڈ بوٹ ملاحوں کو سمندر جانے سے روک دیا،سیاسی جماعتوں کا غیر مناسبانہ رویہ اور مزدوروں پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد اور زیادتی کا سختی سے مزمت۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ضلع گوادر کے کاروباری ساحل کنٹانی ھور پر کوسٹ اہلکاروں نے مزدوروں پر تشددو بے دریغ لاٹھی چارج کیا جس کے سبب مزدور زخمی ہوگئے ۔
کنٹانی ھور پر کام کرنے والے مزدوروں کے مطابق انہیں کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے بد ترین تشدد کرکے سمندر جانے سے روک دیا،علاوہ ازیں گوادر کے مختلف سیاسی جماعتوں نے اس عمل کو غیر مناسبانہ رویہ قرار دیکر مزدوروں پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کی طرف سے تشدد اور زیادتی کا سختی سے مزمت کیا۔
کنٹانی پر کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات اور مزدوروں کے مطابق ضلعی انتظامیہ کوسٹ گارڈ کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہا ہے اور انہوں نے حق دو تحریک اور آل پارٹی گوادر سے اپیل کی ہے کہ کنٹانی میں کاروبار پر آئے روز کوسٹ گارڈ کے مظالم کے خلاف کردار ادا کریں چونکہ کنٹانی ہزراوں مزدوروں کا واحد کاروبار کا ذریعہ ہے جہاں آئے روز کوسٹ گارڈ کی مظالم سے ہزاروں خاندانوں کا واحد روزگار ہاتھ سے چن جانے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے جوکہ ضلع گوادر کےلئے معاشی بدحالی کا سبب بن سکتی ہے۔