خاش(ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق آج بروز جمعہ کو خاش میں گزشتہ سال 4 نومبر 2022 کو خونی جمعہ کی برسی کے موقع پر سیکورٹی اور عسکری دستوں نے شاہراہوں، گلیوں اور دیگر اطراف میں موجود رہ کر سیکورٹی کے ماحول کو مزید سخت کر دیا ہے ۔ جبکہ تمام علاقوں میں ناکہ ڈال کر سخت چیکنگ کر رہے ہیں ۔
گزشتہ سال زاہدان کے بعد خاش کے خونی جمعہ 4 نومبر 2022 کو 18 بلوچ مظاہرین شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے جن میں سے بعض کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔
اس کے علاوہ، آج قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں مکی مسجد کے ارد گرد گلیوں اور شاہراوں پر چوکیاں قائم کرکے ہر آنے جانے والے شہریوں کی سخت تلاشی لی ہے ۔