پسنی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر مسلح حملے میں 14 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ جبکہ دوسری جانب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی سے اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر گھات لگا کر مسلح حملہ کیا گیا، اس واقعے میں 14 فوجی اہلکار مارے گئے ۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔