دلگان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے روباد شاہراہ پر قابض ایرانی فورسز کے براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ دلگان میں واقع روباد شاہراہ پر قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے منصور شلی بر ولد عبدل ساکن ایرانشہر زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق فورسز نے نے بغیر کسی وارننگ کے اس شخص کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی ، ٹانگ پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔