دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںخاران: ریاستی فورسز کا چھاپہ دو کمسن بچے لاپتہ

خاران: ریاستی فورسز کا چھاپہ دو کمسن بچے لاپتہ

خاران (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع خاران میں کل رات وڈھ ایریا میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر دو کمسن لڑکے عبدالقدیر والد محمد عارف یلانزئی اور صلاالدین والد محمد خان یلانزئی کو جبری طور پر اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں کل رات 2:00 بجے وڈھ ایریا، سید مومن شاہ مسجد کے قریب ریاستی فورس ایف سی نے لوکل مجبروں کے ہمرا چھاپہ مار کر دو کمسن بچوں کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔

زرائع کے مطابق عبدالقدیر والد محمد عارف یلانزئی اور صلاالدین والد محمد خان یلانزئی 13 اور 14 سال کے دو کمسن بچے ہیں جنکو ایف سی نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔

زرائع کے مطابق عبدالقدیر والد محمد عارف یلانزئی اور صلاالدین والد محمد خان یلانزئی بنیادی طور پر گواش بُٹ کے رہاہشی ہیں جو کہ خاران شہر اپنے گھر میں تھے کہ انکو ریاستی فورس ایف سے چھاپے کے دوران لاپتہ کیا ۔

بلوچستان سمیت خاران میں بھی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ و ریاستی سرداروں کو طاقت بخشنے کی خاطر ایف سی و ریاستی فورس سی ٹی ڈی مسلسل عام عوام کے گھروں پہ چھاپہ مار کر اغواء کاری کر رہا ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ خاران گواش ایرایا میں زمینی تنازعات کے بنیاد پر ریاستی مخبر و سردار نما ریاستی دلّار طاقت کا استعمال کرتے ہوئے غریب عوام کو انکی زمینوں سے بے دخل کرنے کے لئے ایف سی و سی ٹی ڈی کا سہارا لے کر اغواء کاری کررہے ہیں ۔

واضع رہے کہ خاران سمیت بلوچستان بھر میں ریاستی فورسز اپنی مشینری کو مضبوط کرنے اور علاقائی مخبروں کو طاقت بخشنے کی خاطر انکے ایما پر مسلسل علاقے میں عام عوام کو جبری گمشدگی کا شکار بنارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز