ڈی آئی خان(ہمگام نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر مسلح افرادنے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پرمامور 2 پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی خان کے علاقے میں درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر نامعلوم ملزمان کے حملے میں 2پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے،ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ۔ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کیمپ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جس کو نشانہ بنایا گیا، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک اہلکاروں میں رحمت الٰہی اور محمد عارف شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی عالمشیر، فضل الرحمن اور عطاالرحمن شامل ہیں۔