شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںہیرمند، بھتہ خوری کے دوران فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کے دو...

ہیرمند، بھتہ خوری کے دوران فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 7 نومبر کی رات کو دوست محمد (ہیرمند) شہ میں نیاتک بارڈر رجمنٹ کے دو سرحدی محافظ جو اپنے مشن کا اطلاع دیئے بغیر بھتہ خوری کے لیے “کرکو ” گاؤں گئے ہوئے تھے کہ گزرنے والی گاڑی کا پیچھا کیا ، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

 

ان دو ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت “میلاد جہانی (رہدار) ہے جو زابل کا رہائشی اور ہیرمند بارڈر رجمنٹ کا اہلکار تھا ایک اور “امیر حسین ساکن مشہد سے ہوئی۔

 

کہا جاتا ہے کہ اطلاع دیئے بغیر بھتہ خوری کرنے کے بعد فورسز کے تین اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنکی شناخت “امید پیران”، “محمد قزاق” اور “درویشی” نامے اہلکار شامل ہے جن کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی فورسز کے یہ اہلکار ان میں سے شامل ہیں جنہوں نے حالیہ برسوں میں نہ صرف بلوچستان کے شہریوں سے بھتہ اور لوٹ مار کی ہے بلکہ متعدد شہریوں کو قتل بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز