خضدار(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ضلع خضدار کے ٹیچنگ ہسپتال میں بدنام زمانہ جعلی مقابلوں کے ماسٹر مائنڈ کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے تین افراد کی نعشیں لائی ہیں ۔

جن کے بارے سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ مذکورہ افراد کو انہوں نے ایک کارروائی میں ہلاک کردیا ہے ۔

دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار ٹیچنگ ہسپتال لائی جانے والی نعشیں لاپتہ عبداللہ ولد محمد حسن لوٹانی ساکن زہری، حمزہ ولد محمد ابراہیم سکنہ واشک،اور جبری لاپتہ آفتاب ولد شاہ محمد سمالانی سکنہ شال کے ہیں ۔ جنھیں جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے آج تک جتنے افراد مقابلے کا نام دیکر قتل کردیئے ہیں وہ مقابلے جعلی ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے ہروقت جبری لاپتہ افراد کو ہی قتل کردیا ہے ، جنہیں قابض پاکستانی فورسز ، خفیہ ادارے اور انکے مقامی کارندے بلوچستان سمیت پاکستان کے کسی نہ کسی کونے سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔