قلات (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق قلات میں قلات میں سرکاری کام پر مامور مزدور کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اور سامان لے جانے والی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلات جوہان میں مسلح افراد نے سرکاری کام پر مامور مزدور کو اغوا کرلیا۔ مسلح افراد سامان لیجانے والی گاڑی پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کرنے کے بعد مزدور کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔لیویز علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔