شال(ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمه سماجی بہبود نے اپنے بیان میں ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں ٹرالر مافیا کی جانب سے ماہیگروں پر حملے کو حکومت بلوچستان اور محکمه فشریز کی نا اہلی کا نتیجه قرار دیتے هوئے کہا که نو آبادیاتی نظام نے بلوچ قوم کو زندگی کے ہر شعبے میں مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے۔ جبری گمشدگی سے لے کر معاشی قتل عام کے ذریعے بلوچ قوم پر ان کی اپنے سر زمین تنگ کردی گئی ہے اور اس کی بنیادی وجه پاکستان کا بلوچستان پر مسلط کرده نو آبادیاتی نظام ہے۔بلوچ قوم کو معاشی تنگدستی کا نشانه بنانے میں ریاست پاکستان اور اس کے ہم نوا حکومت بلوچستان اور موجوده نگران سیٹ اپ ہے جن کی ڈوری ریاست کے دفاعی محکموں کے ہاتھ میں ہے جو ان کی ایماء پر بلوچ قوم کو معاشی تنگدستی کا نشانه بنا کر ان سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔
بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمه سماجی بہبود نے اپنے بیان میں مزید کہا که ٹرالر مافیا کو بلوچستان و سندھ کے سمندروں میں غیر قانونی شکار کی اجازت ریاستی ایماء پر حکومت بلوچستان نے عطا کی ہے جو بندوقوں سے لیس ہو کر سمندر کو بانجھ بنانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔ ان ٹرالرز کی وجه سے سمندری آیات معدوم ہوتی جارہی ہیں اور مقامی باشندے نان شبینه کے محتاج ہیں۔
پورے ضلع گوادر میں ٹرالر مافیا کا راج ہے۔ ان کے سامنے محکمه فشریز اور بلوچستان کی نام نہاد حکومت مکمل بے بس اور خاموش تماشائی بنے ہوئی ہے جس کی وجه سے ٹرالر مافیا دیده دلیری سے کبھی فشریز کے اہلکاروں کو اغوا کرتے ہیں اور کبھی مقامی ماہیگروں کو اپنے بندوق کا نشانه بناتے ہیں۔
اپنے بیان کے آخر میں محکمه سماجی بہبود نے کہا که بلوچستان کی سر زمین اور سمندری وسائل سے بلوچ قوم کو محروم کرنا ریاستی سازش ہے اور اس سازش میں ریاست کے تمام محکمے ایک صفحے پر متحد ہیں۔ بلوچ قوم کی نمائنده سیاسی جماعت ہونے کی حیثیت سے بلوچ نیشنل موومنٹ اس عمل کی مذمت کرتی ہے اور اس گھناونے عمل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔