زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 11 نومبر ہفتے کو فجر کے وقت زاہدان جیل میں تین قیدیوں جن میں ایک بلوچ سیاسی قیدی تھے کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان(دزاپ) میں گزشتہ روز ہفتہ کو صبح کے وقت تین قیدیوں کو پھانسی دی گئی جن میں ایک بلوچ سیاسی قیدی شامل تھے ۔

 ان قیدیوں کی شناخت 32 سالہ میثم چندانی ولد محمد ساکن سروان، 33 سالہ عبدالحق گمشادزہی ولد نواب ساکن میرجاوہ اور 23 سالہ

رضا ارباب زہی ولد میر علی جو کہ افغانستان کے صوبہ فراہ سے تھا اور زابل کا رہائش تھا ،کے ناموں سے ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق سیاسی قیدی میثم چندانی کو سیاسی اور سیکورٹی الزامات کے تحت 6 ستمبر 2011 کی صبح کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب سراوان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سراوان کے علاقے بخشان میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ، بعد میں اسے زاہدان انٹیلی جنس کے حوالے کیا گیا ، حراستی مرکز میں اس پر جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا بعد میں جبری اعتراف جرم کروایا گیا ۔

 عبدالحق کو 2020 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور زاہدان کی فوجداری عدالت نے اس سال کے شروع میں اسے موت کی سزا سنائی تھی۔ رضا ارباب زہی کو بھی 2020 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔