کراچی (ہمگام نیوز)وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے چیئرپرسن سورٹھ لوہار اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں بلوچ مسنگ پرسنز کو جھوٹے مقابلوں میں مار کر پھیبکنا تشوشناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس ماہ بلوچستان کے تین الگ الگ مقام پر 12 سے زائد جبری لاپتا بلوچ کارکنان کو مار کر پھینکا گیا ہے۔
پاکستانی فورسز سندھ اور بلوچستان میں سندھی اور بلوچوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ماہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ مسنگ پرسنزکے جاری قتلِ عام پر سخت رد عمل دیں۔
ہم بلوچ کارکنان کی قتلِ عام پر احتجاج کریں گے۔
بلوچستان میں پنجابی فوج کے ہاتھوں بلوچ مسنگ پرسنز کو جھوٹے مقابلوں میں مار کر پھینکنے پر تربت میں بلوچ خواتین اپنے شہید بچوں کی لاشیں رکھ کر دھرنا دیئے ہوئی ہیں سندھ اس تکلیف زدہ حالت میں ان کے ساتھ ہے۔