پنجگور (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں قابض پاکستانی ایف سی کے کیمپ میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے دو دن سے ہیلی کاپٹر فضائی گشت کررہے ہیں ۔ گزشتہ دو دن سے ہیلی کاپٹروں کے فضائی گشت جاری ھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن سے پَنجگُور کے علاقے چتکان قابض ایف سی کیمپ ہیڈ کواٹر چاروں اطراف میں گشت کرتے ہوئے پھر شمالی کی طرف دو آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے شمال کی طرف پرواز کرتے ہوئے فضائی گشت کیا تھا ۔ ہیلی کاپٹروں کے گشت ایف سی کیمپ چتکان بازار اور ارد گَرد شمال کی طرف دیر تک جاری رہا ۔ ایک ہیلی کاپٹر فضا میں پرواز کرتے ہوئے کیمپ کے اندر چلے گئے ۔ عام عوام اور علاقائی مکینوں نے ہیلی کاپٹروں کو پرواز کرتے ہوئے بہت نیچے دیکھا گیا ہیں اس وقت کے دوران قابض ایف سی کیمپ کے چوکیوں میں اہلکار الرٹ ہیں ۔ قابض ایف سی نے سارے راستوں میں سخت چیکنگ جاری کی ہے۔ بہت سے ہیلی کاپٹر کیمپ میں داخل ہوگئے ہیں خدشہ ھے کہ قابض ایف سی پنجگور میں آپریشن کی تیاری کررہے ہیں ابھی تک کسی فوجی بربریت ی نقصانات کی اطلاع نہیں ھے جبکہ دوسری طرف قابض ایف سی کے کیمپ میں تعمیراتی کام چل رہے ہیں ۔ اپنے کیمپ کے لیئے ایک الگ پل تعمیر کررہا ہیں قابض ایف سی نے اپنے کیمپ کے سامنے جانے والے روڑ کو جبراً بند کردیا گیا ھے۔ لوگوں کو روڈ بند ہونے کے باعث بہت سے مشکلات کا سامنا ہے چتکان بازار سے جاوید چوک تک لوگوں کے آمدورفت کا یہی مین روڑ ھے۔ قابض ایف سی کی طرف سے بھی بورڈ لگایا ہوا کہ پل کا تعمیراتی کام چل رہا ہیں