دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 23 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ میں کاربن مونو آکسائیڈ کے زہریلی گیس سے ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں والدین اور ایک ہی خاندان کے تین بچے شامل ہیں، فرانزک ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کاربن مونو آکسائیڈ زہر کے باعث پیش آیا۔