کوہلو(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فورسز ایف سی کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں متعدد اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق اج بروز ہفتہ کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باریلی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی فورس ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورس کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا ۔

ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد نا معلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق عرصہ دراز سے کوہلو میں آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز و ریاستی مشینری پر حملہ کرتے رہے ہیں ۔

ان کے مطابق گزشتہ دنوں بھی پاکستانی فورس ایف سی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کی بعد میں زمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آذاد بلوچ نے قبول کیا ۔

خیال رہے کوہلو کے علاقے بریلی میں ریاستی فورس ایف سی پر حملے کی زمہ داری تاہم کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔