کرگان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 25 نومبر کو میناب شہر سے کرگان بندرگاہ پر قابض ایرانی فورسز کے حملے اور عوام پر ان کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اس علاقے کے متعدد بلوچ مزدور اور دیگرشہری زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے بعض شہریوں پر حملہ کرنے کے باوجود خواتین اور بچوں کے توہین آمیز جملے استعمال کیئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے فورسز نے مسجد کے اندر پناہ لین
ے والے لوگوں کے ایک گروپ پر بھی حملہ کیا اور ان میں سے متعدد کو زخمی کر دیا۔
اس وقت شہر کی فضا کو سخت سکیورٹی میں قرار دیا گیا ہے اور فورسز کے اہلکاروں نے بغیر کسی وضاحت کے شہریوں کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لیئے اور ان پرتشدد کرکے انہیں نازیبا الفاظ کے ساتھ دور ہٹنے کو کہا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر 2023 کو بلوچستان کے علاقے گیاوان میں قابض ایرانی آرمی نے ایک ڈیم پر حملہ کر کے شہریوں کی ماہی گیری کی کشتیوں سمیت کئی لوگوں کی املاک کو تباہ کرکے جلا دیا تھا۔