کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان سے 23 نومبر کی رات کو تین بجے کے قریب جمال مری ولد گل خان مری کو سی ٹی ڈی نے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے 23 نومبر کی رات کو تین بجے کے قریب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ نیوکاہان سے جمال مری ولد گل خان مری کو ریاستی فورس سی ٹی ڈی نے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ جن کا تاحال کوئی اتا پتا نہیں ہے ۔

زرائع کے مطابق جمال مری اپنے دو بہن اور ماں کا واحد سہارا تھا جنہیں گزشتہ رات تین بجے سی ٹی ڈی اور خفیہ ادارے لاپتہ کرکے لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار جمال مری محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کی کفالت کیا کرتے تھے جن کو سی ٹی ڈی نے جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنایا ۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں ریاستی فورسز سی ٹی ڈی پچھلے کہی عرصے سے بلوچ طلبا اور سیاسی اسیران کو جبری طور پر گمشدہ کرنے میں پیش پیش رہی ہے ۔

جبکہ دوسری طرف لاپتہ افراد کو فیک انکاونٹر میں شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشوں کو پھینکنے کا ایک طویل سلسلہ بھی شروع کیا ہے ۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں تُربَت سے لاپتہ کئے جانے والے بلوچ طالبعلم بلاچ بلوچ کو سی ٹی ڈی نے دیگر دو بلوچ نوجوانوں کے ہمرا فیک انکااونٹر میں قتل کے مسخ شدہ لاش پھینک دی تھی ۔