زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر

 کو بلوچستان کے پولیس کمانڈر دوست علی جلیان نے بلوچستان میں فائرنگ کے الزام میں سات شہریوں کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس فورسز نے فائرنگ کے دو واقعات کی تفتیش میں 3 ہتھیار اور 4 شکار کرنے والے ہتھیار برآمد کیے ہیں جبکہ سات ملزمان کو فائرنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدرپورٹ میں حراست میں لیے گئے سات شہریوں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کی ماورائے قانون گرفتاریوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ان لوگوں کے خلاف فائرنگ، شرپسندوں اور چور جیسے جھوٹے الزامات لگا کر انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے ماحول کو کشیدہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے فورسز علاقے میں مزید دستے بھیج رہی ہیں۔