بزمان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بزمان تا بم محور پر ایک بس ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 13 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بزمان براستہ بم سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مسافر بس ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جس سے 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جن کا علاج آؤٹ پیشنٹ کی بنیاد پر کیا گیا ۔

 رپورٹ لکھے جانے تک اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں تنگ سڑکیں اور ناکافی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں شہری ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔