بندرعباس (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے اتوار کو ایک 16 سالہ بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی فورسز نے بندر عباس میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندر عباس(گمبدان) ایک بلوچ نوجوان 16 سالہ سید احمد مزار زہی ولد نور احمد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے بعد زاہدان کے سنٹرل جیل میں منتقل کردیا۔   مزید رپورٹ کے مطابق سید احمد کو بندر عباس شہر میں واقع ایک مکان پر فورسز کے اہلکاروں نے چھاپے کے ذریعے گرفتار کیا گیا جہاں وہ مقیم تھے اور پانچ دن کے انہیں زاہدان سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔   واضح رہے کہ اس 16 سالہ بلوچ نوجوان کی گرفتاری کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔