یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سرمچاروں نے مشکے میں آچڑین کے مقام پرفورسزکے قافلے پر حملہ کرکے فورسزکو بھاری نقصان پہنچایا۔ کل سرمچاروں نے آواران تیرتیج میں فورسزکیمپ کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا کہ کل ہی آواران میں ماشی کے مقام پر قائم فورسز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے فورسزکو نقصان پہنچایا۔ کل جھاؤ کے علاقے کورک میں فورسز کی گشتی ٹیم کی گاڑیوں پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز